وزیراعظم کی صدر کو پانچ دہشتگردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کرنیکی سفارش

وزیراعظم کی صدر کو پانچ دہشتگردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کرنیکی سفارش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ پشاور کے بعد سیاسی قیادت نے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا تہیہ کر لیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے سزائے موت پانے والے پانچ دہشت گردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کرنے کیلئے صدر ممنون حسین کو خط لکھا ہے۔ صدرمملکت کو بھجوائی گئی ایڈوائس میں کہا گیا ہے کہ یہ پانچوں دہشت گرد انتہائی سنگین جرائم میں ملوث ہیں اس لیے رحم کی اپیلیں مسترد کر دی جائیں۔ ان دہشت گردوں میں اکرام الحق عرف لاہوری، احمد علی، ذوالفقار علی، طیب ، غلام شبیر اور ذوالفقار علی شامل ہیں

مزید :

صفحہ اول -