الیکشن ٹربیونل کاپی پی107دھاندلی کیس میں ووٹوں کے معائنے کا حکم

الیکشن ٹربیونل کاپی پی107دھاندلی کیس میں ووٹوں کے معائنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار)الیکشن ٹربیونل لاہور نے پی پی107دھاندلی کیس میں ووٹوں کے معائنہ کا حکم دے دیا ریٹائرڈ سیشن جج سید حامد حسین شاہ کو معائنہ کمیشن مقرر کیا گیا اس حلقے سے تحریک انصاف کی خاتون ایم پی اے نگہت انتصارکامیاب ہوئی تھیں۔پی پی 107حافظ آبادسے مسلم لیگ (ن) کے ناکام امیدوارچودھری سرفرازخان نے تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی نگہت انتصارکیخلاف مبینہ دھاندلی کا کیس دائرکررکھاہے۔درخواست گزار کے مطابق خاتون ایم پی اے نگہت انتصارنے بڑے پیمانے پر دھاندلی کی اور نگہت انتصارکابیٹاگن پوائنٹ پرجعلی ووٹ کاسٹ کراتارہا۔ گزشتہ روزالیکشن ٹربیونل میں ووٹوں کے معائنہ کیلئے دائر درخواست کو منظور کرتے ہوئے پی پی 107کا ریکارڈ کھولنے اور ووٹوں کا معائنہ کرنے کا حکم دیا ہے فیصلہ میں کہا گیا ہے کی درخواست گزار چودھری سرفرازخان کمیشن سید حامد حسین شاہ کو معائنہ کیلئے 3لاکھ معاوضہ ادا کریں ،الیکشن ٹربیونل کاظم علی ملک نے دسٹرکٹ ریٹرنگ افیسر حافظ اباد اور ضلعی خزانہ آفس کو ریکارڈ کمیشن کے حوالے کرنے اور ڈی سی او اور ڈی پی او حافظ آباد کو کمیشن سیکیورٹی اور معائنہ کرنے جگہ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے معائنہ کمیشن دھاندلی کے حوالے سے اپنی رپورٹ 12جنوری کو الیکشن ٹربیونل میں جمع کرایں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -