ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اورایف بی آر سے جواب مانگ لیا

ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کیخلاف درخواست پر وفاقی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں 5فیصد اضافہ کے خلاف دائردرخواست پر وفاقی حکومت اورایف بی آر سے 7جنوری تک جواب طلب کرلیا۔درخواست گزار کے وکیل اشتیاق چودھری کی جانب سے دائر کی گئی لاہورہائیکورٹ میں پہلی درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت نے بھی قیمتیں کم کیں لیکن حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں 5فیصد اضافہ کردیاہے جو اب 22فیصد تک پہنچ گیا جس کے باعث قیمتیں کم ہونے کا ریلیف عوام تک مکمل طورپر نہیں پہنچ سکے گا جو بدنیتی پرمبنی ہے جب کہ پارلیمنٹ کی موجودگی میں حکومت ایس آر اورجاری کرکے سیلز ٹیکس میں اضافہ نہیں سکتی ،عدالت سے استدعا ہے کہ حکومت کے غیر آئینی اقدام کو کالعدم قراردیاجائے دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایاکہ صرف مفروضوں کی بنیاد پر درخواست دائر نہیں کی جاسکتی ،درخواست گزار نے درخواست کے ساتھ نوٹیفکیشن کی کاپی نہیں لگائی تاہم عدالت نے درخواست پروفاقی حکومت اورایف بی آر سے 7جنوری تک جواب طلب کرلیا

مزید :

صفحہ آخر -