مبینہ دھاندلی کی تحقیقات ،حکومت تحریک انصاف کی مرضی کے مطابق جوڈیشل کمیشن بنانے پر تیار

مبینہ دھاندلی کی تحقیقات ،حکومت تحریک انصاف کی مرضی کے مطابق جوڈیشل کمیشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے تحریک انصاف کی شرائط کے مطابق جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر رضامند ہو گئی ہیاور اس ضمن میں کل حتمی مذاکرات کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مصدقہ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کی طرف سے تحریک انصاف کو جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی یقین دہانی کروا دی گئی ہے جس کے بعد تحریک انصاف قومی اسمبلی کے رواں اجلاس میں شرکت پر بھی رضامند ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے پیش کردہ فارمولے کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی تشکیل مجوزہ فوجی عدالتوں کے قیام کیلئے پیش کی جانے والی ترمیم پر ووٹنگ سے پہلے ہی عمل میں آ جائے گی۔ واضح رہے تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل تک قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک نہ ہونے کا اعلان کر رکھا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -