سپریم کورٹ نے ناقص سیوریج سسٹم کیخلاف کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی

سپریم کورٹ نے ناقص سیوریج سسٹم کیخلاف کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ نے ناقص سیوریج سسٹم کے خلاف کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی ۔واسا نے سسٹم بہتر کرنے سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروادی ۔سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں ناقص سیوریج سسٹم کے خلاف مسٹرجسٹس میاں ثاقب نثار اورمسٹر جسٹس اعجازچودھری پرمشتمل دورکنی بینچ نے ازخود نوٹس کی سماعت شروع کی تو ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرآفتاب احمد ڈھلوں نے پیش ہوکر سیوریج سسٹم کی بہتری سے متعلق رپورٹ جمع کروادی ،رپورٹ میں کہاگیاکہ لکشمی چوک سے گلشن روای تک سیوریج سسٹم کے لیے رواں ماہ کام شروع ہوگا ڈی اس منصوبے پر12ارب 70کروڑروپے لاگت آئے گی جبکہ سارے شہر میں سیوریج سسٹم کی بہتری کے لیے مزید فنڈز کی ضرورت ہے جس کے لیے سفارشات مرتب کردی گئی ہیں عدالت نے مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے مذکورہ منصوبے پر عمل درآمد میں پیش رفت کی رپورٹ طلب کرلی۔

مزید :

صفحہ آخر -