وزیراعظم نے کراچی کے حالات پر بھی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کر لیا

وزیراعظم نے کراچی کے حالات پر بھی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم محمد نواز شریف نے رواں ماہ کے دوسرے ہفتہ میں کراچی کے حوالے سے بھی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کرلیا جس میں افغان مہاجرین اور فاٹا کے لوگوں کو رجسٹرڈ کرنے کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیراعظم محمد نواز شریف نے کراچی میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے اے پی سی کراچی میں رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں بلائی جائے گی جس میں سندھ کی خصوصی جماعتوں کے ساتھ دیگر جماعتوں کو بھی بلایا جائے گا اور کراچی میں افغان مہارین اور فاٹا کے لوگوں کو رجسٹرڈ کرنے کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی جبکہ بڑے فیصلوں کا بھی امکان ہے

مزید :

صفحہ آخر -