پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی سے مہنگائی کا زور ٹوٹے گا، صنعت کار تاجر رہنما

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی سے مہنگائی کا زور ٹوٹے گا، صنعت کار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( اسد اقبال ) صنعتکاراور تاجر رہنماؤ ں نے وفاقی حکو مت کی جانب سے پٹرولیم مصنو عات کی قیمتو ں میں مسلسل تیسری بار تاریخی کمی کو سراہتے ہوئے معیشت کے لیے سو د مند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے نہ صرف مہنگائی کا زور ٹو ٹے گا بلکہ کاروباری سر گر میاں بھی پروان چڑھے گی حکو مت وقت نے ثا بت کر دیاہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکا لنے کی ٹھان لی ہے جس میں تاجر برادری بھی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتی ہے ۔صنعتکاروں اور تاجروں نے مطا لبہ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکو مت انڈسٹری کو ریلیف دینے کے لیے بجلی اور گیس کی قیمتو ں میں بھی واضح کمی کا اعلا ن کر ے جس سے نہ صرف عوام پر سے مہنگائی کا بو جھ اترے گا بلکہ ایکسپورٹ کی شرح بڑھنے سے زرمبادلہ کے زخائر میں بھی اضا فہ ہو گا ۔ان خیا لا ت کا اظہار چیئر مین یونائیٹڈ بزنس فورم افتخار علی ملک ، لاہور چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر عرفان اقبال شیخ ،انصاف بزنس فورم پنجاب کے صدر ملک شا زید ، پاکستان فلو ر ملز ایسو سی ایشن کے چیئر مین عاصم رضا ، انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز ،گلبر گ بورڈ ٹر یڈرز ایسو سی ایشن کے صدر صفدر بٹ ،پاکستان گڈز کے مرکزی جنرل سیکر ٹری طارق نبیل مال روڈ ٹر یڈرز ایسو سی ایشن کے صدر سہیل محمو د بٹ ، قومی تاجر اتحاد کے جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی اور انجمن تاجران پاکستان کے چیف ایگزیکٹو شیخ محمد ارشدنے گزشتہ روز \"پاکستان موبائل فورم\" میں کیا ۔ صنعتکاروں اور تاجروں کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں بیک وقت تیسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے صنعتی شعبہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جو حکو مت کا احسن اقدام ہے ۔انھو ں نے کہا کہ حکو مت انڈسٹری اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے پالیسیاں تر تیب دے ۔انھو ں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گذشتہ کچھ سالوں سے مسلسل اضافے کی وجہ سے سبزی،دالیں،گوشت ، اشیائے ضررویہ اور کرایہ جات وغیرہ شامل ہیں کی قیمتوں میں جو بے تحاشا اضافہ کردیاگیا ان میں کمی کے لیے جامع منصو بہ بندی کرے ۔انھو ں نے کہا کہ عوام کو سستے پیٹرول کا فائدہ تب ہوگا جب روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتیں بھی نیچے آئیں گی ۔جبکہ حکو متی اداروں کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس کو یقینی بنا نے سے عام آدمی کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں کمی کے اثرات میسر آئیں گے ۔صنعتکاروں اور تاجروں نے وفاقی حکومت سے مطا لبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں کی طرح بجلی اور گیس کی قیمتو ں میں بھی واضح کمی کر یں تاکہ انڈسٹری کا پہیہ پٹری پر رواں ہونے سے کارخانو ں اور فیکٹریو ں میں پیداواری صلا حیت میں اضافہ ہو سکے اور بے روزگاری میں بھی کمی واقع ہو سکے۔

مزید :

صفحہ آخر -