مختلف مقامات پر آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

مختلف مقامات پر آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں مختلف جگہوں پر آتشزدگی کے واقعات میں شہریوں کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔
تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث شہری انور کے گھر میں آتشزدگی سے گھر کا سامان جل گیا جبکہ اسلام پورہ کے علاقہ میں دکان میں آتشزدگی کی وجہ سے دکان کا سامان جل گیا ۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے اطلاع ملنے پر تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -