کوٹ لکھپت،دو گروپوں میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،3 شدید زخمی

کوٹ لکھپت،دو گروپوں میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،3 شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)کوٹ لکھپت کے علاقہ میں رکشہ سٹینڈکے تنازع پر دو گروپوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5شدید زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق تھانہ کوٹ لکھپت کی چوکی رکھ چندی کے علاقہ میں گزشتہ روز رکشہ سٹینڈ پر رکشہ کھڑا کرنے کے معاملے میں محمد قیصر عباس اور اس کے بھائیوں غلام عباس ،الیاس کی لڑائی ندیم اور موٹا نامی شخص سے ہو گئی۔ شام کے وقت ندیم اپنے دوستوں موٹا ،نثار اور ناظم کے ساتھ قیصر عباس اور اس کے بھائیوں کے پاس آیا اور آتے ہی ان پر فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے تینوں بھائی شدید زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر 3راہگیر بھی زخمی ہو گئے ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔ قیصر عباس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔پولیس نے ملزم نثار اور اسکے چار نامعلوم ساتھیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -