صوبائی دارالحکومت ، ٹریفک حادثات میں 3افراد شدید زخمی

صوبائی دارالحکومت ، ٹریفک حادثات میں 3افراد شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں مختلف ٹریفک حادثات میں 3افراد شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیموں نے تمام جگہوں پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق بستامی روڈ پر کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں موتر سائیکل سوار محمد احتشام شدید زخمی ہو گیا جبکہ سواڈیوال کے علاقہ میں دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں رحمان اور اسلم نامی افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ٹیموں نے تمام جگہوں پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا ۔

مزید :

علاقائی -