صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی پولیس کوعید میلاد النبی کے جلوسو ں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت

صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی پولیس کوعید میلاد النبی کے جلوسو ں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( وقائع نگار خصوصی)صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے پولیس حکام کو صوبہ بھر میں عید میلاد النبی کے جلوسو ں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے اور محرم الحرم کے جلوسوں کی طرح حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
جلوسوں میں شرکاء کی حفاظت کیلئے 41460پولیس افسران و اہلکاران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے کسی کو بھی گاڑی کے شیشے کالے کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تاہم ماضی میں اگر کبھی اجازت دی بھی گئی تھی تو اسے منسوخ تصور کیا جائے ۔انہوں نے یہ بات سول سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں عید میلاد النبی کے جلوسوں کے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے منعقد ہ خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

مزید :

علاقائی -