غازی آباد ، معمولی تلخ کلامی پر بیوی نے شوہر کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا

غازی آباد ، معمولی تلخ کلامی پر بیوی نے شوہر کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)تھانہ غازی آباد کے علاقہ میں معمولی تلخ کلامی پر بیوی نے شوہر کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 22سالہ محمد عمران غازی آباد کے علاقہ تاج پورہ گاؤں گجا پیر روڈ کا رہائشی تھا اور سلائی کا کام کرتا تھا ۔3ماہ قبل اس کی شمائلہ نامی لڑکی سے شادی ہوئی تھی۔نمائندہ \"پاکستان\" سے گفتگو کرتے ہوئے مقتول کی والدہ ، بھائی بشارت ،افتخار شعیب اوردیگر نے بتایا کہ گزشتہ روز عمران اور اس کی بیوی شمائلہ اپنے کمرے میں سو رہے تھے کہ اچانک رات کو 3بجے کے قریب انہیں کمرے سے عجیب قسم کی آوازیں آئیں جس پر تمام گھر والے کمرے میں گئے ۔لیکن اس کا درواز بند تھا 15منٹ کے بعد شمائلہ نے دروازہ کھولا تو عمران کمرے میں مردہ پڑا تھا اور اس کے گلے میں ایک کالے رنگ کا کپڑا لپٹا ہوا تھا۔گھر والوں نے شمائلہ کو پکڑ کے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے جبکہ ملزمہ شمائلہ کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز شمائلہ اور عمران کے درمیان کھانا پکانے کے معاملے میں معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی اور یہ واقعہ اسی تلخ کلامی کا نتیجہ ہے۔

مزید :

علاقائی -