بھارت امن کی زبان نہیں سمجھتا تو ہمیں دوسری زبان بھی آتی ہے : وزیر دفاع

بھارت امن کی زبان نہیں سمجھتا تو ہمیں دوسری زبان بھی آتی ہے : وزیر دفاع
بھارت امن کی زبان نہیں سمجھتا تو ہمیں دوسری زبان بھی آتی ہے : وزیر دفاع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔اگر بھارت امن کی زبان نہیں سمجھے گا تو ہمیں دوسری زبان بھی بولنا آتی ہے۔قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے پرعزم ہے لیکن ہم بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

فوجی عدالتوں اور 21 ویں آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی جانب سے امن کی خواہش پاکستان کی کمزوری نہیں ہے جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حوالے سے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کے کردار سے سب واقف ہیں ۔انہوں نے بھارتی گجرات میں مسلمانوں کاقتل عام کیا اور اب وہ اپنی افواج کے ذریعے پاکستان کے ساتھ جارحانہ رویہ اپنائے ہوئے ہے۔