آصف علی زرداری کی سیکیورٹی کے پیش نظر ذکا اشرف کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب بلاول ہاﺅس میں ہو گی

آصف علی زرداری کی سیکیورٹی کے پیش نظر ذکا اشرف کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب ...
آصف علی زرداری کی سیکیورٹی کے پیش نظر ذکا اشرف کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب بلاول ہاﺅس میں ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)سابق صدر آصف زرداری کی سیکیورٹی کے پیش نظر سابق چیئرمین پی سی بی کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب بلاول ہاﺅ س میں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں سمیت متعدد شخصیات کو بلاول ہاﺅس کی جانب سے شادی کا دعوت نامہ وصول کرتے ہوئے حیرانی ہوئی ہو گی کیونکہ میزبان اگرچہ آصف زرداری تھے مگر دولہا اور دلہن بلاول ہاﺅس کے نہیں تھے بلکہ یہ 11 جنوری کو سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کے بیٹے کے ولیمے کا کارڈ تھا۔ اس تقریب میں آصف زرداری نے بھی شریک ہونا تھا۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر سکیورٹی کی بنا پر عام مقامات پر تقریبات میں شرکت کا خطرہ مول نہیں لے سکتے تھے لہذا یہ تقریب بلاول ہاﺅس میں رکھی گئی۔ آصف زرداری اور ذکا اشرف کی دوستی مشہور ہے ۔

مزید :

لاہور -