عید میلاد النبی کی تیاریاں عروج پر،گلیاں بازار سج گئے

عید میلاد النبی کی تیاریاں عروج پر،گلیاں بازار سج گئے
 عید میلاد النبی کی تیاریاں عروج پر،گلیاں بازار سج گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) ملک بھر میں پیغمبر آخر الزماں حضرت محمد مصطفیﷺٰ کا یوم ولادت (کل) بروز اتوار انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق جشن عید میلاد النبی منانے کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، گلی محلے، تجارتی مراکز، اہم عمارتوں اور مساجد کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا ہے، دن کا آغاز ملک اور قوم کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی عبادات اور دعاﺅں کے ساتھ ہوگا۔ دیہات، قصبوں اور شہروں میں میلاد کے جلوس نکالے جائیں گے۔ عاشقان رسول سرور کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہارکریں گے۔

مزید :

لاہور -