سنٹرل جیل حکام کی جانب سے 3 مجرمان کے ڈیتھ وارنٹس کے لیے درخواست

سنٹرل جیل حکام کی جانب سے 3 مجرمان کے ڈیتھ وارنٹس کے لیے درخواست
سنٹرل جیل حکام کی جانب سے 3 مجرمان کے ڈیتھ وارنٹس کے لیے درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سنٹرل جیل حکام کی جانب سے سزائے موت کے 3 مجرمان کے ڈیتھ وارنٹس جاری کرنے کے لیے درخواست دے دی گئی ہے۔جیل حکام کی جانب سے سزائے موت کے مجرمان ذوالفقار علی ، شفقت اور بہرام کے ڈیتھ وارنٹس جاری کرنے کی درخواست انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کروائی گئی ہے۔مجرم بہرام ایک وکیل کو قتل کرنے کے مقدمے میں سزائے موت کا امید وار ہے جبکہ مجرم شفقت نے 6 سالہ بچے کو اغواءکے بعد قتل کیا تھا۔جبکہ مجرم ذوالفقار علی نے امریکن قونصلیٹ پر فائرنگ کر کے ایک سب انسپکٹر سمیت دو پولیس اہلکاروں کو قتل کر دیا تھا۔

بھارت امن کی زبان نہیں سمجھتا تو ہمیں دوسری زبان بھی آتی ہے : وزیر دفاع