این اے 122دھاندلی کیس، ووٹوں کی جانچ پڑتال مکمل ، سردارایاز صادق کے ووٹ بڑھ گئے

این اے 122دھاندلی کیس، ووٹوں کی جانچ پڑتال مکمل ، سردارایاز صادق کے ووٹ بڑھ ...
این اے 122دھاندلی کیس، ووٹوں کی جانچ پڑتال مکمل ، سردارایاز صادق کے ووٹ بڑھ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122کے ووٹوں کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے اورمقامی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ عمران خان کے مخالف امیدوار اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے ووٹ بڑھ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی درخواست پر الیکشن ٹربیونل نے حلقے کے پولنگ بیگز کھول کر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا جس پر تمام 284پولنگ سٹیشنوں کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے اور دونوں امیدواروں کے نمائندے اپنی اپنی کامیابی کا دعویٰ کررہے ہیں جبکہ مقامی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ سردار ایاز صادق کے مزید 134ووٹ بڑھ گئے ہیں ، گنتی اور ووٹوں کی جانچ پڑتال کی گئی جس دوران تمام قانونی تقاضے پورے پائے گئے ۔
انسپکشن ٹیم کے رکن نے بتایاکہ چار دن کے اندر اپنی رپورٹ الیکشن ٹربیونل میں جمع کرائی جائے گی جہاں جلد ہی الیکشن ٹربیونل کے فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے ۔

یادرہے کہ اس سے قبل بتایاگیاتھاکہ 22,000کاﺅنٹر فائلز پر پریزائیڈنگ آفیسر کے انگوٹھے کے نشانات اور دستخط موجود نہیں جس پر ایاز صادق کے وکلاءکا موقف تھاکہ بے ضابطگی کو دھاندلی نہیں قراردیاجاسکتا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -