پاکستان کو اب اجتماعی نقصان کیلئے تیار رہنا چاہیے: بھارتی فوج

پاکستان کو اب اجتماعی نقصان کیلئے تیار رہنا چاہیے: بھارتی فوج
پاکستان کو اب اجتماعی نقصان کیلئے تیار رہنا چاہیے: بھارتی فوج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر (ویب ڈیسک) بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) نے دھمکی دی ہے کہ پاکستان کو اب اجتماعی نقصان کے لئے تیار رہنا چاہیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف جموں فرنٹیئر کے انسپکٹر جنرل راکیش شرمانے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اگر پاکستان رینجرز نے ہم پر فائرنگ کی تو ہم بھی منہ توڑ جواب دیں گے،پاکستان کو اب ہماری طرف سے اجتماعی نقصان کیلئے تیار رہنا چاہیے۔

القاعدہ کی قید میں موجود دونوجوان لڑکیوں کادلخراش پیغام جاننے کیلئے کلک کریں
 انہوں نے کہا کہ ہم نے س سے پہلے کبھی بھی پاکستانی رینجرز پر حملے میں پہل نہیں کی۔ پاکستان جب بھی کسی اندرونی مسئلے کا شکار ہوتا ہے تو وہ اس سے توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی شروع کردیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی ہمیشہ سوچی سمجھی سازش رہی ہے اور اس وقت بھی پاکستان ملک میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کے باعث اس معاملے سے توجہ ہٹانے کیلئے مسلسل ایل او سی کی خلاف ورزی کررہا ہے اور ہمیں مجبوراً جوابی کارروائی کرنا پڑتی ہے۔