انسان کی طرح بچے پیدا کرنیوالے انڈونیشی مینڈک کی نئی نسل دریافت

انسان کی طرح بچے پیدا کرنیوالے انڈونیشی مینڈک کی نئی نسل دریافت
انسان کی طرح بچے پیدا کرنیوالے انڈونیشی مینڈک کی نئی نسل دریافت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ(ویب ڈیسک)حال ہی میں انڈونیشیا میں مینڈکوں کی ایک نئی قسم دریافت کی گئی ہے۔ اس مینڈک کے صرف دانت ہی اسے دیگر مینڈکوں سے ممتاز نہیں کرتے بلکہ زمین پر یہ مینڈکوں کی وہ واحد قسم ہے جو بچے دیتی ہے۔ دنیا بھر میں اب تک مینڈکوں کی 6 ہزار 4 سو 55 اقسام دریافت کی جا چکی ہیں۔ ان میں سے یہ واحد قسم ہے ، جو عام مینڈکوں کی طرح انڈے دینے کے بجائے براہ راست بچے پیدا کرتی ہے۔

ایوی ایشن کی تاریخ میں پہلی بار سعودی ایئرلائنزنے مسافروں پر انوکھی پابندی لگا دی
 مینڈکوں کی یہ نئی نسل انڈونیشیا کے برساتی جنگلوں کے ایک چھوٹے سے سلا ویسی جزیرے پر دریافت کی گئی ہے۔مینڈکوں کی اس نسل کو زمین کی منفرد اور نایاب ترین قسم قرار دیا جا رہا ہے۔ اس نسل کے بارے میں تحقیق کرنے والے ایک ماہر جمی میک گوائر کا کہنا ہے کہ ان مینڈکوں میں افزائش نسل کا عمل انسانوں کی افزائش نسل سے کچھ زیادہ مختلف نہیں ہے لیکن اس مخصوص کیس میں جو بات سب سے اہم ہے ، وہ یہ کہ ان کا تولیدی موڈ بھی انسانوں سے بہت ملتا جلتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -