آرمی چیف نے 2 سال میں فوجی عدالتوں کو ختم کرنے اور سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنانے کی یقین دہانی کروائی : رحمان ملک

آرمی چیف نے 2 سال میں فوجی عدالتوں کو ختم کرنے اور سیاسی انتقام کا نشانہ نہ ...
آرمی چیف نے 2 سال میں فوجی عدالتوں کو ختم کرنے اور سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنانے کی یقین دہانی کروائی : رحمان ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءرحمان ملک نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے 2 سال میں فوجی عدالتوں کو ختم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے تاہم ان عدالتوں کے تحت سیاسی جماعتوں کو انتقام کا نشانہ نہ بنانے کی ضمانت بھی دی گئی ہے۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے حکومت کے ساتھ کوئی سودے بازی نہیں کی۔ہم حکومت کا نہیں جمہوریت کا ساتھ دے رہے ہیں۔

این اے 122دھاندلی کیس، ووٹوں کی جانچ پڑتال مکمل ، سردارایاز صادق کے ووٹ بڑھ گئے

ملک میں جاری دہشت گردی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے اپنی حکمت عملی تبدیل کر لی ہے لیکن پھر بھی تمام مدارس ہشت گردی میں ملوث نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں شدت پسندی روکنے کے لیے مدارس کے ساتھ معاہدہ کیا گیا تھا۔حکومت کو چاہیے کہ داعش کا سر اٹھنے سے پہلے ہی کچل دے تو ملک کو خطرات سے بچایا جا سکتا ہے۔جبکہ رحمان ملک نے مزید کہا کہ ا گر بھارت اور افغانستان پاکستان کا ساتھ دیں تو ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکتا ہے۔