کتے اب جہاز پر مالک کے ساتھ سفر کریں گے،کرسٹینا فرنینڈس کا سال نو پر عوام کو انوکھا تحفہ

کتے اب جہاز پر مالک کے ساتھ سفر کریں گے،کرسٹینا فرنینڈس کا سال نو پر عوام کو ...
کتے اب جہاز پر مالک کے ساتھ سفر کریں گے،کرسٹینا فرنینڈس کا سال نو پر عوام کو انوکھا تحفہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیونس آئرس (ویب ڈیسک) ارجنٹائن کی صدر کرسٹینا فرنینڈس نے سال نو کے موقع پر قوم کو انوکھا تحفہ دیا ہے جس کے مطابق مسافر اب جہاز میں اپنے کتے سفر کے لیے ساتھ لے جا سکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق کرسٹینا فرنینڈس نے نئے سال کے موقع پر قومی ائیرلائن کے حوالے سے پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے مسافروں کو دوران سفر چھوٹے کتے اپنے ہمراہ لے جانے کی اجازت دی اور اس اجازت کو حکومت کی طرف سے قوم کے لئے نئے سال کا تحفہ قرار دیا جارہا ہے۔

وزن کم کرنے والی برطانوی اینکر نئی مصیبت میں پھنس گئی ،پولیس کاسامنا

صدر فرنینڈس نے سوشل روابط کی ویب سائٹ فیس بک کے اپنے خصوصی صفحے پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ایوان صدر کے ایک طیارے میں سفر کے دوران اپنے ہمراہ چھوٹے کتے ٹوی پوڈل لولیتا کو بھی دکھایا گیا ہے۔ صدر کے اعلان کے بعد وسط جنوری کے بعد مسافر اپنے ہمراہ چھوٹے کتے لے جاسکیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -