پی آئی اے کو تیسری مرتبہ سعودی ایوی ایشن کا نوٹس

پی آئی اے کو تیسری مرتبہ سعودی ایوی ایشن کا نوٹس
پی آئی اے کو تیسری مرتبہ سعودی ایوی ایشن کا نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی سول ایوی ایشن نے تیسری مرتبہ قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) کو نوٹس جاری کردیاہے اور شیڈول ٹھیک نہ کرنے پر طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت نہ دینے کی دھمکی دیدی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق پی آئی اے کی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جس کی وجہ سے جدہ ایئرپورٹ پر سعودی ایوی ایشن کو بھی مشکلات کا سامنا کرناپڑتاہے اور عمرہ آپریشن کے دوران بھی پروازوں کا شیڈول درست نہیں ہوسکا جبکہ جدہ ایئرپورٹ پر دس ہزار ریال جرمانہ معمول بن گیاہے ۔

مزید :

کراچی -