بھارتی کرکٹ ٹیم میں نائب کپتان کے لیے کھینچا تانی شروع

بھارتی کرکٹ ٹیم میں نائب کپتان کے لیے کھینچا تانی شروع
بھارتی کرکٹ ٹیم میں نائب کپتان کے لیے کھینچا تانی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کی نائب کپتانی کیلئے کئی امیدوار سامنے آگئے ہیں جن میں روی چندرن ایشون ، اجنکیا رہانے اور دیگر کچھ کھلاڑی بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں سندیپ پاٹل کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کے کردار اور ٹیم ڈائریکٹر روی شاستری کی رائے کو بھی اہمیت دی جائے گی۔ دوسری جانب اطلاع ہے کہ فاسٹ باو¿لر ایشانت شرما کو ویرات کوہلی کا نائب مقرر کیا جا سکتا ہے جنہیں بھوونیشور کمار نے فیس بک پیج پر مبارکباد بھی دے دی ہے۔اس وقت بھارتی ٹیم میں عجیب صورتحال ہے ،کئی کھلاڑی نائب کپتان بننے کے امیدوار ہیں اور بھرپور طریقے سے لابنگ میں مصروف ہیں۔

مزید :

کھیل -