شاہ عبداللہ کے پھیپھڑے میں سانس کی نالی ڈال دی گئی

شاہ عبداللہ کے پھیپھڑے میں سانس کی نالی ڈال دی گئی
شاہ عبداللہ کے پھیپھڑے میں سانس کی نالی ڈال دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی سانس کی تکلیف کے بعد اب صحت بہتر ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق انہیں اسی ہفتے پھیپھڑوں میں انفیکشن ہونے کے بعد ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کے پھیپھڑے میں سانس لینے میں معاونت کیلئے عارضی بنیاد پر ایک ٹیوب داخل کر دی گئی ہے۔۔ شاہی دیوان کاکہنات ہے کہ شاہ عبداللہ کی صحت اب بہتر ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل ٹیم نے ان کے ضروری میڈیکل ٹیسٹ کئے تھے اور ان سے یہ واضح ہوا تھا کہ ان کے ایک پھپھڑے میں انفیکشن ہوگئی ہے۔