کراچی کے عباسی ہسپتال میں آگ لگ گئی ،فائر بریگیڈ روانہ

کراچی کے عباسی ہسپتال میں آگ لگ گئی ،فائر بریگیڈ روانہ
کراچی کے عباسی ہسپتال میں آگ لگ گئی ،فائر بریگیڈ روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) عباسی شہید اسپتال کی ایمرجنسی میں آگ لگ گئی جس کے بعد امدادی کاروائیوں کے لیے فائر بریگیڈ کو روانہ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے عباسی شہید اسپتال کی ایمرجنسی میں آگ لگنے کے باعث مریضوں کو وارڈ سے باہر نکالا جا رہا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ عباسی شہید ہسپتال میں آگ پر قابو پانے کے لیے 2 گاڑیاں روانہ کی گئی ہیں  جبکہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے بھی آگ بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ابتدائی طورپر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید :

کراچی -