صحت مند بالوں کے لیے کس قسم کی کنگھی استعمال کرنی چاہیے؟انتہائی مفید معلومات

صحت مند بالوں کے لیے کس قسم کی کنگھی استعمال کرنی چاہیے؟انتہائی مفید معلومات
صحت مند بالوں کے لیے کس قسم کی کنگھی استعمال کرنی چاہیے؟انتہائی مفید معلومات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) بالوں کی صحت اور حفاظت کیلئے ہر طرح کے جتن کئے جاتے ہیں لیکن افسوس کہ ایک اہم ترین پہلو کی طرف کم ہی لوگ توجہ دیتے ہیں۔ یہ پہلو کنگھی کا انتخاب اور استعمال ہے جس کا خیال رکھے بغیر آپ ہزاروں روپے کی پراڈکٹس استعمال کرکے بھی صحت مند بال نہیں پاسکتے۔

قوت باہ میں اضافہ کرنےوالی پانچ آسان ورزشیں جاننے کیلئے کلک کریں

سب سے پہلے تو یہ یقینی بنائیں کہ آپ ہمیشہ لکڑی کی کنگھی استعمال کریں جس کے دندانے قدرے کھلے ہوں۔ اس کے فوائد بے شمار ہیں، مثلاً:
* اس میں پلاسٹک کی طرح مضر صحت مادے نہیں ہوتے۔
* یہ بالوں میں برقی سکونی پیدا نہیں کرتی، یعنی اس کی وجہ سے بالوں میں ’’کرنٹ‘‘ نہیں آتا۔
* یہ سر کی جلد میں دوران خون کو تیز کرتی ہے۔
* بالوں کو الجھنے سے بچاتی ہے اور انہیں خوب اچھی طرح سلجھاتی ہے۔
* لکڑی کی کنگھی بالوں کو ٹوٹنے سے بچاتی ہے۔
* یہ گھنگھریالے بالوں کیلئے بھی بہترین ہے۔
* یہ بالوں کو کھینچتی نہیں اوربال آسانی سے سنور جاتے ہیں۔
* لکڑی کی کنگھی کی ایک اور اہم خوبی یہ ہے کہ اس کی وجہ سے سر کی جلد پر خراشیں نہیں پڑتیں۔
اس کے علاوہ یہ بھی خیال رہے کہ بالوں کو بہت کم یا بہت زیادہ کنگھی نہ کریں۔ اگر ضرورت سے زیادہ کنگھی کی جائے تو بال خشک جبکہ سر کی جلد چکنی ہوجاتی ہے۔ کنگھی کو ہمیشہ صاف ستھرا رکھیں اور ہمیشہ اپنی کنگھی استعمال کریں جبکہ اسے دوسروں سے بھی بچا کر رکھیں۔ بالوں کی صحت کے ماہرین کے مطابق خوشبو دار جھاڑی روزمیری کی لکڑی سے بنی کنگھی بالوں کیلئے مفید ترین ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -