رات کا کھانا کیوں ضرور ی ہے ؟ماہرین کے اہم ترین مشورے

رات کا کھانا کیوں ضرور ی ہے ؟ماہرین کے اہم ترین مشورے
رات کا کھانا کیوں ضرور ی ہے ؟ماہرین کے اہم ترین مشورے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)اکثر لوگ رات کو کھانا کھانے سے اجتناب کرتے ہیں کیونکہ ان کا خیال ہوتا ہے کہ اس طرح کرنے سے ان کا وزن قابو میں رہتا ہے جبکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ رات کو کھانا کھا کر انہیں پیٹ میں گیس کی شکایت ہو جاتی ہے ۔یہ تمام باتیں اپنی جگہ لیکن ماہرین کا کہنا ہے رات کا کھانا مناسب وقت پر ضرور کھاناچاہیے ۔ آئیے آپ کو رات کے کھانے کے فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں۔

بالوں کی خشکی سے نجات کے قدرتی نسخے جاننے کیلئے کلک کریں

خالی پیٹ ہرگز مت سوئیں
رات کا کھانا ایسے ہی ضروری ہے جیسے ناشتہ اور دوپہر کا کھانا۔ کچھ لوگ بنا کچھ کھائے ہی سو جاتے ہیں لیکن یہ آپ کے معدے پر انتہائی منفی اثرات مرتب کرے گا ۔اگر آپ رات کا کھانا نہیں کھائیں گے تو آپ کا معدہ لمبے عرصے تک خالی رہے گا جس سے شدید تیزابیت اور تھکان کا شکار ہوجائیں گے۔ اگر آپ کو گیس کا مسئلہ درپیش ہو تو آپ رات کے کھانے کے بعد واک کریں جس سے یہ مسئلہ کافی حد تک حل ہوجائے گا۔
کس وقت رات کا کھانا کھایا جائے
جتنا جلدی رات کا کھانا کھایا جائے اتنا ہی اچھا ہے ۔ماہرین کا خیال ہے کہ سونے سے کم از کم دوگھنٹے قبل کھانا کھایا جا سکتا ہے کیونکہ اس طرح آپ کے معدے کو سونے سے پہلے اتنا وقت مل جاتا ہے کہ کھانا ہضم ہو جاتا ہے اور پیٹ میں گیس نہیں بنتی۔

جمے ہوئے شہد کو نکالنے ،سبزیوں کی کٹائی میں مشکلات کے آسان نسخے جاننے کیلئے کلک کریں
رات کو کم کھانا کھائیں
یہ بات بھی انتہائی اہم ہے کہ رات کو سوتے ہوئے بہت زیادہ کھانا مت کھائیں بلکہ کھانے کی مقدار کم ہی رکھیں۔ یاد رہے کہ رات کو مرغن کھانوں سے بھی ہر ممکن پر ہیز کریں کیونکہ یہ موٹاپے کے علاوہ تیزابیت کا باعث بنیں گے۔

مزید :

تعلیم و صحت -