حکمرانوں کو الطاف حسین کی طالبانائزیشن کی بات سمجھ میں آگئی:قمر منصور

حکمرانوں کو الطاف حسین کی طالبانائزیشن کی بات سمجھ میں آگئی:قمر منصور
حکمرانوں کو الطاف حسین کی طالبانائزیشن کی بات سمجھ میں آگئی:قمر منصور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کو الطاف حسین کی طالبانائزیشن کی بات سمجھ آگئی ہے ، الطاف حسین 10سال سے طالبانائزیشن کو ختم کر نے کی بات کر رہے ہیں مگر حکمرانوں نے ان کی اس بات پر کوئی دھیان نہیں دیا جس کی وجہ سے ہمیں آج یہ دن دیکھنا پڑرہاہے۔ تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ آج بھی ایم کیو ایم ایک واحد جماعت ہے جس نے یوم تشکر منایاہے۔ایم کیو ایم کے رہنما  نے قومی ایکشن پلان ترتیب دینے پر آرمی چیف اور وزیراعظم کو مبارکباد بھی دی ۔ان کا مزیدکہنا تھا قومی ایکشن پلان کے تحت تمام دہشتگردو ں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی اور پاکستان ایک نئے سنگ میل کی جانب گامزن ہوگا۔

مزید :

کراچی -