باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ ، محمد حفیظ کا نتیجہ تسلی بخش آ گیا

باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ ، محمد حفیظ کا نتیجہ تسلی بخش آ گیا
باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ ، محمد حفیظ کا نتیجہ تسلی بخش آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کی پورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کو موصول ہو گئی ہے اور اس کے مطابق ان کا نتیجہ تسلی بخش رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی طرف سے پابندی کے شکار کھلاڑی کے بازو میں راؤنڈدی وکٹ باؤلنگ کرواتے ہوئے 16ڈگر جبکہ اوور دی وکٹ 15ڈگری کا خم پیدا ہوتا ہے۔اس رپورٹ کے بعد محمد حفیظ کی ورلڈ کپ 2015میں شمولیت کے واضح امکانات ہیں۔ واضح رہے آئی سی سی کی طرف سے 15 ڈگری تک کا خم قانونی قرار دیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -