عامرخان کے بعد سلمان خان بھی انتہاءپسند ہندوؤں کی زد میں

عامرخان کے بعد سلمان خان بھی انتہاءپسند ہندوؤں کی زد میں
عامرخان کے بعد سلمان خان بھی انتہاءپسند ہندوؤں کی زد میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارت میں آج کل نفرت اور انتہا پسندی کا طوفان زوروں پر ہے اور عامر خان کی فلم "PK" کے خلاف زہر اگلنے کے بعد اب انتہا پسندوں نے سلمان خان کو بھی نشانہ بنالیا ہے۔ سلمان کی نئی فلم ”بجرنگی بھائی“ عید پر ریلیز ہوگی لیکن مذہبی انتہا پسندوں کو اس میں سے دیوتاﺅں کی توہین کی بو ابھی سے آنے لگی ہے۔

PKکے بعد ایک اور فلم جس نے انتہا پسند ہندوؤں کوآگ لگا دی
 شدت پسندوں کا کہنا ہے کہ وہ "PK" اور ”گوپالا گوپالا“ کی وجہ سے پہلے ہی بہت دکھی ہیں اور اب سلمان خان کی توہین آمیز فلم کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ بعض انتہا پسند تنظیموں نے ریاست آندھرا پردیش کی حکومت پر فلم میں من چاہی تبدیلیوں کیلئے دباﺅ بھی ڈالنا شروع کردیا ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر کبیر خان کو دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ غیر منطقی اور بیہودہ مطالبات پر فلم تو کیا اس کے نام میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کریں گے۔

مزید :

تفریح -