تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لندن پہنچ گئے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لندن پہنچ گئے
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لندن پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان لندن پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وہ آج صبح دس بجے لاہور کی علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے برطانیہ کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ عمران خان دو روز تک لندن میں قیام کریں گے اور اس دوران اپنے بیٹوں سے ملاقات کرنے کے علاوہ شوکت خانم میموریل ہسپتال کیلئے فنڈز اکٹھے کرنے کی تقریب میں شریک ہوں گے۔یاد رہے عمران خان اپنی حکومت مخالف تحریک کی وجہ سے پچھلے ساڑھے چار ماہ سے وہ کسی بیرون ملک دورے پر نہیں گئے تھے۔ اس سے قبل کئی روز سے ان کی بیرون ملک رونگی کی اطلاعات موصول رہی تھیں تاہم تحریک انصاف کی طرف سے واضح اعلان کل رات گئے ہی کیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -