سلمان خان اور شاہ رخ خان کی وہ عجیب و غریب عادات

سلمان خان اور شاہ رخ خان کی وہ عجیب و غریب عادات
سلمان خان اور شاہ رخ خان کی وہ عجیب و غریب عادات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (نیوز ڈیسک) اگر یہ کہا جائے کہ سلمان اور شاہ رخ خان بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ ہیں تو غلط نہ ہوگا۔ اگرچہ وہ دنیا کی ہر مہنگی سے مہنگی چیز خریدنے کی طاقت رکھتے ہیں لیکن ان دونوں کے شوق قدرے حیران کرنے والے ہیں۔
شاید آپ کو یقین نہ آئے لیکن یہ حقیقت ہے کہ سلمان خان مختلف قسم کے، بلکہ ہر قسم کے صابنوں کے بے پناہ شوقین ہیں اور پرفیوم کے بھی بہت بڑے مداح ہیں۔ صابنوں کے لئے ان کے شوق کا یہ عالم ہے کہ ان کے باتھ روم میں درجنوں کے حساب سے صابن پائے جاتے ہیں۔ وہ خصوصاً ہربل صابنوں کو بہت پسند کرتے ہیں۔ سلمان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ملک میں ہوں یا بیرون ملک، جہاں جاتے ہیں صابن ضرور خریدتے ہیں۔

عامر خان بھارتی فلم انڈسٹری میں نئی تاریخ رقم کرنے کو تیار ،جاننے کے لئے کلک کریں
اسی طرح شاہ رخ خان کے شوق بھی کچھ کم نرالے نہیں ہیں۔ وہ ویڈیو گیمز کے بچوں سے بھی زیادہ شوقین ہیں اور جب وقت ملے ویڈیو گیمز ضرور کھیلتے ہیں۔ اخبار ”ہندوستان ٹائمز“ کے مطابق انہوں نے اپنے محل نما گھر کا ایک پورا فلور ویڈیو گیمز کیلئے وقف کررکھا ہے جس میں دنیا جہاں کی ہر ویڈیو گیم پائی جاتی ہے۔ وہ اپنی فلموں کی شوٹنگ کے دوران بھی ویڈیو گیمز کھیلنے سے باز نہیں آتے۔ لباس کے معاملے میں بھی وہ بہت منفرد واقع ہوئے ہیں۔ اگرچہ فنکار مہنگے ترین اور جدید فیشن والے لباس پہننے کیلئے شہرت رکھتے ہیں لیکن شاہ رخ کا پسندیدہ ترین لباس نیلی جینز اور سفید ٹی شرٹ ہے۔ یہ بات مشہور ہے کہ وہ جینزکے اتنے شوقین ہیں کہ ان کے پاس 1,500 سے زائد جینز موجود ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -