ن لیگ حلقہ این اے 122 پر قوم کو گمراہ کرنے سے باز رہے،جہانگیرترین

ن لیگ حلقہ این اے 122 پر قوم کو گمراہ کرنے سے باز رہے،جہانگیرترین
ن لیگ حلقہ این اے 122 پر قوم کو گمراہ کرنے سے باز رہے،جہانگیرترین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ن لیگ حلقہ این اے 122 پر قوم کو گمراہ کر رہی ہے۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا حلقہ این اے 122 کے نتیجہ کی وجہ سے ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کم سے کم 30ہزار ووٹ جعلی ہیں جن کی تعداد میں مزید اضافہ ہو رہا ہے یہی وجہ ہے کہ ایاز صادق آڈٹ پر اسٹے لے لیتے تھے۔
ن لیگ کے رہنما زعیم قادری کا کہناہے کہ حلقہ این اے 122 میں کو ئی ووٹ جعلی نہیں ہے بلکہ ایاز صادق کے ووٹ اصل تعداد سے زیادہ ہیں۔جس پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے رہنما زعیم قادری قوم کو گمراہ کر رہے ہیں ،جب اگلے ہفتے حلقہ این اے 122پر فیصلہ آئے گا توعوام کو سچ پتا چل جائے گا۔