وزیر اعلی ٰ معائنہ ٹیم کی رپورٹ پر پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے 3اعلی ٰافسر برطرف

وزیر اعلی ٰ معائنہ ٹیم کی رپورٹ پر پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے 3اعلی ٰافسر ...
وزیر اعلی ٰ معائنہ ٹیم کی رپورٹ پر پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے 3اعلی ٰافسر برطرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)کرپشن ثابت ہونے پر وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کی رپورٹ کی روشنی میں پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے 3 اعلی افسروں ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ہیومن ریسورس عامر افتخار، ڈائریکٹر ایف اے ایس ندیم مسعوداور ریجنل ڈپٹی ڈائریکٹر ناصر اکرم کو برطرف کر دیا گیا، بورڈ آف گورنرز کے ذرائع کے مطابق کرپٹ افسروں کی پشت پناہی کرنے پر ایم ڈی فاﺅنڈیشن انیلہ سلمان کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے نئے تعینات ہونے والے چیئرمین قمر السلام راجہ نے وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کی رپورٹ اور بورڈ آف گورنرز کی سفارشات کی روشنی میںڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ہیومن ریسورس عامر افتخار، ڈائریکٹر ایف اے ایس ندیم مسعوداور ریجنل ڈپٹی ڈائریکٹر ناصر اکرم کو برطرف کر نے کی حتمی منظوری دی،معائنہ ٹیم کی رپورٹ کے مطابق عامر افتخار پر انشورنس پالیسی کے فنڈز میں لوٹ مار کا الزام ثابت ہو چکا ہے جبکہ ندیم مسعود نے غریب بچوں کے لئے مفت بھجوائی گئی کتابوں کو غیرقانونی طور پر اوپن مارکیٹ میں فروخت کر کے لاکھوں روپے کی کرپشن کی، وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم نے اپنی رپورٹ میں ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر فنانس سلمان انور ملک کو بھی کرپشن میں ملوث ہونے کی بنیاد پر برطرف کرنے کی سفارش کی تھی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ فاﺅنڈیشن کا ایک بااثر مافیا سلمان انور ملک کو بچانے کے لئے ہاتھ پاﺅں مار رہا ہے، معائنہ ٹیم نے رپورٹ میں ایم ڈی انیلہ سلمان کو بھی کرپٹ افسروں کی پشت پناہی کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا ، بورڈ آف گورنرز کے ذرائع کے مطابق کرپٹ افسروں کا ساتھ دینے کے الزام میں ایم ڈی انیلہ سلمان کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

مزید :

لاہور -