ڈیفنس B،غیر ملکی باشندے کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر قتل کردیا

ڈیفنس B،غیر ملکی باشندے کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)ڈیفنس بی میں غیر ملکی باشندے کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر قتل کردیا۔پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔پولیس کے مطابق ڈیفنس بی میں غیر ملکی افریقی باشندہ بانددرے رہائش پذیر تھا اسے رات گئے نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر چھریاں مار کرقتل کردیا اور لاش واش روم میں پھینک کر فرار ہوگئے پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کا نہیں ہے،گھر میں اسکے ساتھیوں کا آنا جانا تھا ،جائے وقوع سے اہم شواہد اکھٹے کرلئے گئے ہیں جلد ہی قتل کا سراغ لگا لیا جائے گا ۔پولیس نے مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -