فلم Pkکی نمائش ،بھارتی انتہا پسند تنظیم کا سینما گھروں پر حملہ

فلم Pkکی نمائش ،بھارتی انتہا پسند تنظیم کا سینما گھروں پر حملہ
فلم Pkکی نمائش ،بھارتی انتہا پسند تنظیم کا سینما گھروں پر حملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارت کی انتہاپسند تنظیم بجرنگ دل کے حمایتی مظاہرین نے احمد آباد میں فلم ” پی کے “ کی نمائش کرنے والے دو سینما گھروں پرحملہ کر دیا۔ بھارتی ذرائع کے مطابق انتہاپسند ہندوﺅں کی تنظیم کے حمایتی 20مظاہرین نے احمد آباد کے دو سینما گھروں جہاں فلم “ پی کے ” کی نمائش ہو رہی تھی پرحملہ کر کے فلم کی نمائش روکنے کی کوشش کی۔

بھارتی پولیس نے راجستھان میں زیر تعلیم 10 کشمیری طلباءگرفتارکرلیے
اس حوالے سے ریاست گجرات کے وزیر اعلیٰ جویلات مہتا کا کہنا تھا کہ تمام سینما گھروں میں فلم “ پی کے ” کی نمائش جاری ہے اور ہم نے متنبہ کیا تھا کہ فلم کی نمائش نہ کریں ورنہ یہاں بھی ایسے ہی حملے اور مظاہرے ہونگے اگر عامر خان کا ارادہ ہندوو¿ں کی عزت نفس کو مجروح کرنا نہیں تھا تو فلم ان کے مذہب کے بارے میں کیوں نہیں بنائی گئی؟۔
دریں اثنا عامر خان اور ڈائریکٹر و پروڈیوسر راج کمار ہیرانی کے خلاف مقدمہ جے پورے کے بجاج نگر تھانے میں ایک شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں اس نے مو¿قف اختیار کیا کہ فلم میں بھارتی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جان بوجھ کر مذہبی جذبات بھڑکائے گئے اس لئے ا ن کیخلاف کارروائی کی جائے۔

مزید :

تفریح -