سپین : 2016 ءمیں پیدا ہونے والی پہلی بچی پاکستانی نکلی

سپین : 2016 ءمیں پیدا ہونے والی پہلی بچی پاکستانی نکلی
سپین : 2016 ءمیں پیدا ہونے والی پہلی بچی پاکستانی نکلی

  

بارسلونا (ویب ڈیسک) بار سلونا شہر میں 2016 ءمیں پیدا ہونیوالی پہلی بچی پاکستانی نکلی۔ ہسپتال دیل مار میں صبح 00.14 منٹ پر ایک بچی نصرت پیدا ہوئی جو پاکستانی ہے، اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق زچہ و بچہ صحت مند ہیں ، 3 کلو اور 100 گرام وزن کی حامل نصرت کی والد ہ 26 سال جبکہ اس کے والد کی عمر 30 سال ہے اور نصرت ان کی پہلی بچی ہے ، نصرت کے بعد پیدا ہونے والا دوسرا بچہ ” شی چین “ نامی ہے جس کے والدین چینی نژاد ہیں جو بار سلونا کے نواحی علاقہ ” سانتا کلو مادے گراما نینت “ کے ایک ہسپتال میں نصرت کی پیدائش کے 13 منت بعد پیدا ہوا جبکہ اسپین کے سب سے بڑے صوبے ” کا تا لونیا “ بھر میں سب سے پہلا پید اہونے والا بچہ شہر ” فیگیر اس “ میں رات 00.07 پر پیدا ہونے والی ایرک تھی۔ جس کا وزن پیدائش کے وقت 3.990 کلوگرام ریکارڈ کیاگیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس