نئے سال کے آغاز پر لفٹ میں پھنسے 25 سالہ نوجوان نے مرنے سے پہلے لڑکی کی جان بچالی، اس سے آخری الفاظ کیا کہے؟ جان کر آپ کا بھی دل پگھل جائے گا

نئے سال کے آغاز پر لفٹ میں پھنسے 25 سالہ نوجوان نے مرنے سے پہلے لڑکی کی جان ...
نئے سال کے آغاز پر لفٹ میں پھنسے 25 سالہ نوجوان نے مرنے سے پہلے لڑکی کی جان بچالی، اس سے آخری الفاظ کیا کہے؟ جان کر آپ کا بھی دل پگھل جائے گا

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکا میں ایک نوجوان نے نئے سال کے موقع پر ایک خاتون کو موت کے منہ سے نکال کر بہادری کی نئی مثال قائم کردی اور خود موت کے منہ میں جاتے جاتے خاتون کو سال نو کی مبارکباد دے کر زندہ دلی کی بھی نئی تاریخ رقم کردی۔

اخبار نیویارک ڈیلی نیوز کے مطابق 25 سالہ سٹیفن ہیوٹ براﺅن مین ہٹن کے علاقے میں بروم سٹریٹ پر واقع عمارت میں نئے سال کی تقریبات میں شامل ہونے آیا تھا۔ رات 11:30 بجے کے قریب جب وہ ایک اور خاتون کے ساتھ لفٹ میں موجود تھا تو اس میں کچھ گڑبڑ واقع ہوئی اور لفٹ لڑکھڑا کر نیچے کی طرف گرنا شروع ہوگئی۔ اس موقع پر سٹیفن براﺅن نے اپنے ساتھ موجود خاتون کو دھکا دے کر لفٹ سے فوراً باہر نکالا لیکن خود اندر پھنس کر رہ گیا۔ اس نے لڑکھڑاتی ہوئی لفٹ کے گرنے سے عین پہلے خاتون کو ”ہیپی نیو ایئر“ کہا، جس کے بعد وہ دیوار اور لفٹ کے درمیان پھنس کر جان کنی کی کیفیت میں مبتلاءہو چکا تھا۔ موقع پر موجود 23 سالہ شخص مینوئل کوروناڈو کا کہنا تھا کہ بہادر شخص 20 سے 30منٹ تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہا لیکن 911 کو بار بار کال کئے جانے کے باوجود مدد نہ پہنچ سکی۔

مزید جانئے: پائلٹ نے جہاز کی کھڑکی سے کچھ ایسا دیکھا کہ رن وے سے جہاز کو واپس موڑ لیا، ایسا اقدام کہ دنیا بھر کے لوگوں کے دل جیت لئے

اخبار کے مطابق بہادر نوجوان کی والدہ سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت غمزدہ ہیں اور اس موضوع پربات نہیں کرنا چاہتیں، البتہ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے بیٹے پر فخر ہے جس نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر کسی اور کی جان بچانے میں کسی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس