نریندر مودی کے قافلے کے قریب سے مشتبہ شخص گرفتار :بھارتی میڈیا

نریندر مودی کے قافلے کے قریب سے مشتبہ شخص گرفتار :بھارتی میڈیا
نریندر مودی کے قافلے کے قریب سے مشتبہ شخص گرفتار :بھارتی میڈیا

  

میسور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی شہر میسور میں وزیراعظم نریندر مودی کے قافلے کے قریب سے مشتبہ شخص کو سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیاہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق مشتبہ شخص نریندرمودی کے قافلے کی جانب بیگ اٹھائے بھاگ رہاتھا جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا اور قافلے تک نہیں پہنچنے دیا ۔مقامی میڈیا کا کہناتھا کہ مشتبہ شخص کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاہے اور اس سے پوچھ گچھ جاری ہے ۔

مزید : بین الاقوامی