عوام کو دھرناسیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے‘ راشد بشیر سیال

عوام کو دھرناسیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے‘ راشد بشیر سیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)مسلم لیگ (ن) کیپ ٹاؤن کے صدر راشد بشیر سیال نے کہا ہے کہ اقتدار کی ہوس میں اقداربلڈوزاورمنتخب حکومت کوبلیک میل کرنے والے ناکام رہے۔ عوام کو دھرناسیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے و ہ کسی ماورائے آئین تبدیلی کے نہیں بلکہ تعمیرورترقی کے خواہاں ہیں۔ وزیراعظم میاں نوازشریف نے قوم کودہشت گردوں کیخلاف متحدجبکہ دفاعی اداروں کو قیام امن کیلئے منظم کردیا۔جس فوج کی پشت پراس کے ہم وطن کھڑے ہوں اسے شکست نہیں دی جاسکتی۔عنقریب مادروطن سے پوری طرح دہشت گردی کاصفایاہوجائے گا۔پاک فوج کی مسلسل کامیابیاں خوش آئند اورقابل تحسین ہے ،منتخب قیادت کی نیک نیتی سے قیام امن کا خواب شرمندہ تعبیر ضرورہوگا۔روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے راشد بشیر سیال نے مزید کہا کہ عوام کے بھرپورتعاون نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی میں کلیدی کردارادا کیا۔شمالی وزیرستان کے مقامی افرادکادہشت گردوں کی موجودگی کے سبب دم گھٹ گیا تھا مگراب وہ لوگ فوجی آپریشن سے انتہائی راحت محسوس کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے اپنے ہردورحکومت میں پاکستان کے قومی مفادات اوراس کی سا لمیت کاپہرہ دیا۔ ہمارے قائد نے کبھی وزرات عظمیٰ کے منصب کواپنے پیروں کی بیڑیاں نہیں بننے دیا۔راشد بشیر سیال نے کہا کہ پاکستان میں وزیراعظم میاں نوازشریف کاکوئی متبادل نہیں ہے ،ان پرتنقید کرنیوالے درحقیقت حسد کررہے ہیں۔عمران خان کاٹمپرامنٹ وزیراعظم کے منصب کیلئے ہرگزموزوں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بات با ت پرمشتعل اورجذباتی ہونیوالے شخص ہیں لہٰذاوہ وزارت عظمیٰ تودرکناروزارت بلدیات کاقلمدان بھی نہیں سنبھال سکتے۔عمران خان نے سماجی سرگرمیوں کی آڑمیں سیاست شروع کرکے عوام کومایوس کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی منفی سیاسی سرگرمیوں کے سبب شوکت خانم ہسپتال کی ساکھ بری طرح متاثر ہورہی ہے ورنہ انہیں زکوٰۃاورعطیات کیلئے عوام سے اپیلیں نہ کرناپڑتیں۔

مزید :

عالمی منظر -