ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کر کٹرسر ویوین رچرڈز کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے معاون مقرر

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کر کٹرسر ویوین رچرڈز کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے معاون مقرر

کوئٹہ (آئی این پی)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈیئٹرکے سربراہ ندیم عمر پرامید ہیں کہ ویسٹ انڈیز کے عظیم کرکٹر سر ویوین رچرڈز کی بطور ٹیم معاون شمولیت سے لیگ کا افتتاحی سیزن جیتنے کے لیے ٹیم کا حوصلہ بلند ہوگا۔اپنے شانداربلے بازی سے حریف باؤلرز کے لیے دہشت بنے رہنے والے ویون رچرڈز 1975 سے 1990 کے دوران اپنے 15 سالہ کیرئیر میں جہاں بھی گئے اپنی صلاحیتوں سے لوگوں کے دل جیتتے رہے۔ندیم عمر کا کہنا ہے کہ ہرکھلاڑی ویون رچرڈز کی کامیابیوں اور شہرت کے قریب نہیں آسکتا اور وہ کرکٹ پر حاصل اپنے عبور کے زریعے ہماری پی ایس ایل میں کامیابی کے لیے بہترین رہنمائی کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دور میں دوسروں کے لیے دہشت کی علامت تھے اور ابھی تک ان کی یہ خوبی قائم ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ جب ایک دفعہ وہ ہمارے کھلاڑیوں کے ساتھ کام کریں گے تو حریف صرف یہ جان کر حواس باختہ ہوجائیں گے کہ ویوی رچرڈز ہمارے معاون کے طورپر کام کررہے ہیں۔ندیم عمر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وہ اچھے کو بہتر اور بہتر کو بہترین میں میں تبدیل کردیں گے ۔ویوی رچرڈز نے اپنے 15 سالہ کیرئر میں ویسٹ انڈیز کے لیے 121 ٹیسٹ میچوں میں 50.23 کی اوسط سے24 سنچریوں اور 45 نصف سنچریوں کی مدد سے 8ہزار 540 رنز بنائے۔ویوی رچرڈز اپنے دور میں ون ڈے کرکٹ میں 47 کی بہترین اوسط اور 90.20 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 6 ہزار 721 رنز بنا کر سرفہرست بلے باز تھے۔ انھوں نے ون ڈے میں 11 سنچریاں اور 45 نصف سنچریاں بنائی تھیں۔ویوی رچرڈز متحدہ عرب امارات میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز کی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔واضح رہے پاکستان سپر لیگ کا آغاز 4 فروری 2016 کو ہوگا اور فائنل 23 فروری کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی