نئے کپتان کی نامزدگی‘نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم میں پھوٹ پڑ گئی

نئے کپتان کی نامزدگی‘نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم میں پھوٹ پڑ گئی

ویلنگٹن(آئی این پی) نئے کپتان کی نامزدگی کے معاملے میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انعقاد سے قبل کیوی ٹیم کے کپتان میکولم کی اچانک ریٹائرمنٹ کے اعلان نے کرکٹ حکام کیلئے بڑی مشکل کھڑی کر دی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کیوی کرکٹ حکام کی جانب سے اب ولیمسن کو کپتان نامزد کیا گیا ہے۔ تاہم اس نامزدگی نے کیوی ٹیم میں پھوٹ ڈال دی ہے۔ ولیمسن کو ٹیم کا کپتان نامزد کرنے پر سینیئر بلے باز راس ٹیلر اور مارٹن گپٹل نے بغاوت کرتے ہوئے ورلڈ کپ سے قبل ہی ریٹائرمنٹ لینے کی دھمکی دے ڈالی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی