اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس کل ہوگا
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس(کل) پیر کو ہوگا جس کی صدارت اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر ضیاء الحق کریں گے، ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اعجازالحق نے بتایا کہ اجلاس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور اجلاس میں جنرل کونسل کے ممبران شرکت کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں ایسوسی ایشن کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کیا جائے گی۔