جنوبی افریقہ نے سابق کپتان گریم اسمتھ کی خدمات حاصل کرلیں

جنوبی افریقہ نے سابق کپتان گریم اسمتھ کی خدمات حاصل کرلیں

کیپ ٹاؤن (آئی این پی) کرکٹ جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد سابق پروٹیزکپتان گریم اسمتھ کی خدمات حاصل کرلیں جو سیریز کے باقی میچوں کے دوران بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ ذمہ داری نبھائیں گے۔ انہوں نے گزشتہ روز پروٹیز کھلاڑیوں کے ساتھ نیٹ سیشن میں بھرپور وقت گزارا اور اس دوران وہ کپتان ہاشم آملا کے ساتھ صلاح و مشورہ کرتے بھی نظر آئے۔

ہاشم آملا کا کہنا تھا کہ گریم اسمتھ باصلاحیت کھلاڑی رہے ہیں جو پانچ روزہ فارمیٹ کے بارے میں جانتے ہیں لہٰذا ان کی موجودگی جنوبی افریقی ٹیم کیلئے حالیہ سیریز میں بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی