رافیل نڈال مبادا ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں جا پہنچے

رافیل نڈال مبادا ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں جا پہنچے

میڈرڈ(آئی این پی) اسپین کے رافیل نڈال نے مبادا ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی جہاں ان کا مقابلہ کینیڈا کے مائیلوس رونیک سے ہوگا۔ ابوظہبی انٹرنیشنل ٹینس کمپلیکس میں ہونے والے ایونٹ کے سیمی فائنل میں رافیل نڈال نے ہم وطن حریف ڈیوڈ فیرر کو چھ تین ، چھ سات اور چھ تین سے شکست دے دی جو پہلی مرتبہ ان کے ساتھ اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے تھے۔ ڈھائی لاکھ ڈالرز کی مجموعی انعامی رقم والے ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے کھلاڑی اسٹینسلاس واورینکا نے مائیلوس رونیک کو سات پانچ کے یکساں اسکور سے زیر کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی