شاہد کپور کیساتھ کوئی پراجیکٹ نہیں کررہا،روہت شیٹھی

شاہد کپور کیساتھ کوئی پراجیکٹ نہیں کررہا،روہت شیٹھی

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ فلم میکر روہت شیٹھی نے کہا ہے کہ میں شاہد کپور کیساتھ اپنا آئندہ پراجیکٹ نہیں کررہا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں شاہد کپور کیساتھ کام نہیں کررہا، انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں کہ ایسی رپورٹیں کہاں سے آ جاتی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم دونوں صرف ایک بار ملے ہیں اور اس وقت ہم کوئی پراجیکٹ ایک ساتھ نہیں کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اپنی آئندہ فلم ’رام لکھن‘ کے پراجیکٹ پر رواں ماہ کام شروع کرونگا اور اس کے بعد ہم دیکھیں گے کہ اس پر کیسے آگے بڑھنا ہے۔

مزید : کلچر