نامور پاکستانی اداکارہ سنگیتا کی فلم ’’تم ہی تو ہو‘‘کا یونٹ آئندہ ہفتے مر ی روانہ ہوگا
لاہور(آئی این پی) نامور پاکستانی اداکارہ سنگیتا کی فلم ’’تم ہی تو ہو‘‘کا یونٹ آئندہ ہفتے مر ی روانہ ہوگا ۔ بتایا گیا ہے کہ کاسٹ میں دانش تیمور ‘ندیم بیگ اور قرۃالعین عینی سمیت دیگر فنکار شامل ہیں ایک ملاقات کے دوران سنگیتا نے بتایا ہے کہ فلم کی شوٹنگ جلد مکمل کر لی جائیگی اور فلم کی نمائش مارچ کے آخری ہفتے میں کر دی جائیگی۔