پریانکاچوپڑا کی شخصیت سے متاثر ہوں ، دیامرزا

پریانکاچوپڑا کی شخصیت سے متاثر ہوں ، دیامرزا
 پریانکاچوپڑا کی شخصیت سے متاثر ہوں ، دیامرزا

  

ممبئی (آن لائن) بالی وڈ کی اداکارہ دیا مرزا اداکارہ پریانکاچوپڑا کی تعریفیں کرنے لگیں ۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے پریانکاچوپڑا کی فلم ’’ باجی راؤ مستانی ‘‘ دیکھی ہے مجھے ان کی شخصیت نے بہت متاثر کیا ہے انہوں نے کہا کہ وہ بہت اچھی اداکارہ ہیں اور متاثر کن شخصیت کی مالک ہیں انہوں نے کہا کہ میں پروڈکشن پر توجہ دے رہی ہوں میں نے ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا کہ آیا اس فلم میں کام کروں گی یا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی بھارت میں کوئی ایونٹ کرتی ہوں تو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے ۔

مزید : کلچر