بچوں کیلئے ماں کا ملازمت پیشہ ہونا ضروری ہے ، کاجول

بچوں کیلئے ماں کا ملازمت پیشہ ہونا ضروری ہے ، کاجول
 بچوں کیلئے ماں کا ملازمت پیشہ ہونا ضروری ہے ، کاجول

  

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ بچوں کیلئے ماں کا ملازمت پیشہ ہونا ضروری ہے ۔ایک انٹرویو میں بھارتی اداکارہ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میں اور فلموں میں کام کرونگی ، انہوں نے کہا کہ میں نے فلم مائی نیم از خان کے بعد فلموں سے وقفہ لیا تھا کیونکہ اس وقت میرا بیٹا چھوٹا تھاتاہم اب وہ پانچ سال کا ہے لہٰذا میں فلموں میں کام کرسکتی ہوں، انہوں نے کہا کہ رواں سال میں ایک اور فلم میں کام کرونگی۔کاجول نے کہا کہ بچوں کی تربیت کیلئے میں نے ہمیشہ اپنے کام کو پیچھے رکھا ہے۔

کاجول نے کہا کہ فلم دل والے میں کام کرنے کیلئے میری بیٹی نیسا نے مجھے مجبور کیا تھا ، انہوں نے کہا کہ بچوں کیلئے ملازمت پیشہ والدہ کا ہونا ضروری ہے ۔

مزید : کلچر