نواز شریف ٹیکس چوروں کو رعایت دیکر دراصل اپنی پارٹی کے لوگوں کو نوازنا چاہتے ہیں، ڈاکٹر شاہد صدیق

نواز شریف ٹیکس چوروں کو رعایت دیکر دراصل اپنی پارٹی کے لوگوں کو نوازنا چاہتے ...

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک ا نصاف کے صوبائی کوآرڈیٹیٹر ڈاکٹر شاہد صدیق خان اور ڈپٹی کوآرڈینیٹر فاطمہ چدھڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف ٹیکس چوروں کو رعایت دیکر دراصل اپنی پارٹی کے لوگوں کو خصوصی طور پر نوازنا چاہتے ہیں کیونکہ یہی ان کا حر بہ ہے اپنی پارٹی کے لوگوں کوہر صورت تحفظ دیا جائے تاکہ وہ بھی پارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں کی کر پشن پر اعتراض نہ کریں ۔انھوں نے کہاکہ اسحق ڈار اورشاہد خاقان عباسی جیسے پارٹی عہدیداروں کی کرپشن کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے مگر نواز شریف انھیں بھر پور سپورٹ کر رہے ہیں حالانکہ ا ن کی ار بوں کی کرپشن پر انکے خلاف نیب میں کیس بھیجنے چاہئیں۔پارٹی سیکر ٹیر یٹ سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں ڈاکٹر شاہد صدیق خان اور فاطمہ چدھڑ نے مزید کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی بھی ایک طر ح کااین آر او ہے جو مختلف حکومتیں محض اپنے کرپٹ چہیتوں کو بچانے کیلئے جاری کر تی رہتی ہیں جبکہ عام آدمی کو کسی طر ح کی کوئی رعایت نہیں دی جاتی حالانکہ وہ پہلے ہی مہنگائی ،لوڈ شیڈنگ سمیت درجنوں قسم کے عذابوں سے گذر رہا ہو تا ہے ۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ ٹیکس ایمنیسٹی کو فور ی طور پر ختم کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1